ڈالر 173روپے سے تجاوز کرتے ہوئے 174روپے کی جانب تیزی سے گامزن

کراچی (نیوز ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کیلئے تیار، ڈالر 173 روپے سے تجاوز کرتے ہوئے 174روپے کی جانب تیزی سے گامزن – ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ بد ترین گراوٹ کا شکار ہے ۔انٹر بینک میں ڈالر روپے کی قدر کو گراتا ہوا 173روپے کے قریب پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر173روپے سے تجاوز کرتا ہوا174روپے کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.75روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171.10روپے سے بڑھ

کر172.85روپے اور قیمت فروخت 171.20 روپے سے بڑھ کر172.95روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1.70روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید171.20روپے سے بڑھ کر172.80روپے اور قیمت فروخت171.60روپے سے بڑھ کر173.30روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.40روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 197.60روپے سے بڑھ کر199روپے اور قیمت فروخت199.60روپے سے بڑھ کر201روپے ہو گئی اسی طرح1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید234روپے سے بڑھ کر235.50روپے اور قیمت فروخت236روپے سے بڑھ کر237.50روپے پر آ گئی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button