عثمان بزدار نے ایسا اعلان کردیا کہ جان کر آپ بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی تعریف کرینگے

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے اورمتاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے افسوسناک واقعہ میں ملزمان قانون کے تحت قرار واقعی سزا کے حقدار ہیں۔انہوں نے کہا کہ موٹروے پر خاتون

سے زیادتی کیس پر پیش رفت کا ذاتی طورپر جائزہ لے رہا ہوں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کیلئے ہدایات دی ہیں۔ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے سائنٹفک اورجدید انداز سے تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملزمان نے انتہائی گھناؤنے فعل کاارتکاب کیاہے۔ خاتون کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو سخت سزا بھگتنا ہوگی۔ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے اوراس کیس میں ہرصورت نہ صرف انصاف ہوگابلکہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button