موٹروے کیس، پولیس تیسرے روز بھی ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام، سی سی پی او لاہور کا اہم بیان سامنے آگیا

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور موٹروے پر انسانیت سوز واقعے کے ملزمان تیسرے روز بھی گرفتار نہ کیے جا سکے۔پولیس تا حال ہولناک واقعے کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔پولیس کی 20 رکنی ٹیم واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں جبکہ 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔واقعے کی تحقیقات میں روایتی اور جدید دونوں طریقہ تفتیش کا استعمال کیا جارہا ہے اور آئی جی پنجاب کیس میں پیش رفت کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔کھوجیوں کی مدد سے جائے وقوعہ کے اطراف 5کلو میٹر کا علاقہ چیک کرکے مشتبہ مقامات نشان زد کر لئے گئے۔ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان سے ملتے جلتے حلیے کے حامل 15 مشتبہ افراد کی

پروفائلنگ (کوائف) کی گئی ہے۔مختلف شواہد پر 7 مشتبہ افراد محمدکاشف، عابد، سلمان، عبدالرحمن، حیدر سلطان، ابوبکر، اصغر علی کو حراست میں لے کر ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔تین مختلف مقامات سے جیو فینسنگ کیلئے موبائل کمپنیوں کے حاصل کردہ ڈیٹاکا تجزیہ کیا جارہا ہے۔ لوکل کیمروں سے مشتبہ افراد کو ویڈیو ریکارڈنگ حاصل کرکے شناخت کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ درندہ صفت ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے گا۔متاثرہ خاتون اوراسکے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کیلئے پولیس ٹیمیں شب و روز متحرک ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button