قدرت کا کرشمہ، ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 7 بچوں کی پیدائش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قدرت کا کرشمہ، ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 7 بچوں کی پیدائش۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد میں واقع ایک نجی ہسپتال میں اللہ نے خاتون کو ایک ساتھ 7 بچوں سے نواز دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں 34 سالہ خاتون کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش ہوئی، پیدائش کے بعد

ڈاکٹرز نے خاتون اور تمام بچوں کو صحت مند قرار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ نومولود بچوں میں 4 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل، جبکہ خاتون کی پہلے بھی 2 بیٹیاں ہیں۔ ایک ساتھ 7 بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا تعلق ضلع بٹگرام سے ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے بھی بچوں کی تصویر ٹوئٹ کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button