عوام شکر ادا کریں حکومت نے بجلی کی قیمت میں صرف ایک روپے 40پیسے اضافہ کیا ہے ، وزارت خزانہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان میں امپورٹڈ مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے جو عالمی سطح پر پھیل چکی ہے۔بجلی، گیس اور پٹرول امپورٹ ہورہے ہیں، پاکستان میں قیمتیں اس طرح نہیں بڑھ رہیں جس طرح سے دیگر ممالک میں بڑھ رہی ہیں، پاکستان میں گیس کی قیمتیں آخری دفعہ 2019 میں بڑھی تھیں جبکہ باہر گیس کی قیمتیں 500فیصد تک بڑھ چکی ہے۔حکومت گردشی قرضے کم کرنے کی کوشش کررہی ہے،اگر قیمتوں میں اضافہ نہ کریں تو

گردشی قرضوں میں اضافے کی رفتار مزید بڑھ جائے، شکر ادا کریں حکومت بجلی کی قیمت میں ایک روپے 40پیسے اضافہ کررہی ہے آج کے حالات کے حساب سے یہ ساڑھے 3روپے بنتی ہے۔ دوسری جانب حکومت نے بجلی اور یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتایا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button