امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل سے ایک اور اسلامی ملک کے تعلقات قائم ہونے کا عندیہ دیدیا
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کے بعد ایک اور ملک کے اسرائیل سے تعلقات قائم ہونے کا عندیہ دیدیا، صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کو صدارتی انتخابات کی تاریخ کا بدترین امیدوار قرار دیا۔امریکی صدر نے ایک اور بڑے ملک کا مشرق وسطیٰ کے امن معاہدے میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ
میں امن قائم کرسکتے ہیں۔ کچھ ہی عرصے میں دیگر ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے اور مشرق وسطیٰ میں امن ہوگا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ان کی سعودی عرب کے بادشاہ سے فون پر بات ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین امن معاہدہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات استوار کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔