ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئے تمام معاملات طے پاچکے ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد ہوجائے گی، کھیل کھیلنے والے ناکام ہوگئے، ان عہدوں پر تعیناتی کیلئے ملاقات کو متنازعہ بنانا انتہائی نامناسب ہے، وزیراعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے انٹرویو کریں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مئوقف ہےکہ اس وقت میں افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، افغانستان کے لیے ویزا آسان کردیا ہے، افغانستان کے ساتھ تجارت کو بڑھایا ہے، چاہتے ہیں کہ دنیا بھی افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے۔وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم

عمران خان نے کہا فوج اور حکومت ایک پیج پر ہے، وزیراعظم عمران خان کے آرمی چیف سے بہت اچھے تعلقات ہیں، ماضی میں کبھی بھی سول ملٹری تعلقات اتنے اچھے نہیں رہے جتنے آج ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے متعلق اقدامات جاری ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سے متعلق تمام معاملات طے پاچکے ہیں۔فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔ ایک مخصوص طبقہ اس معاملے پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا وہ ناکام ہو چکا ہے، اب کہا جا رہا ہے، وزیراعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے انٹرویو کریں گے، ان عہدوں پر تعیناتی سے قبل ملاقات ایک عمومی روایت ہے ایسے عمل کو بھی متنازعہ بنانا انتہائی نامناسب ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی کوئی غلط فہمی نہیں ہے۔عسکری قیادت سے میرے سے بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی پر ہونے والی قیاس آرائیاں درست نہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں تکنیکی خامی تھی جو دور ہو جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button