شعیب اختر کے کیریئر میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کیا کردار تھا؟فاسٹ بائولر نے اپنی روداد سنادی

اسلام آباد (این این آئی)محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اپنے بیان میں شعیب اختر نے اپنے انسٹاگرام پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کردی۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میں کئی عرصے تک کے آر ایل کے لیے بھی کھیلتا رہا ہوں اس وقت ڈاکٹر عبدالقدیر نے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔شعیب اختر نے کہا کہ ان کی حوصلہ افزائی میرے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان واقعی میں محسن پاکستان تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button