انا للہ وانا الیہ راجعون،ن لیگ میں صف ماتم بچھ گئی، صدر خالق حقیقی سے جا ملے

لاہور (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک اب سے کچھ دیر قبل انتقال کر گئے۔پرویز ملک مسلم لیگ ن لاہور کے صدر اور رکن قومی اسمبلی بھی تھے اور انہوں نے پارٹی کے لیے بے شمار خدمات پیش کیں۔ پرویز ملک گذشتہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔ خاندانی ذرائع نے بھی پرویز ملک کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز ملک کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے کئی رہنماؤں نے پرویز ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button