جان کیری بھی وزیراعظم عمران خان کے معترف، 10بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی صدرکے خصوصی ایلچی جان کیری نے وزیراعظم کے 10بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، امریکی صدر جوبائیڈن کا پاکستان کیلئے موسمیاتی تبدیلی کے فنڈز دگنا کرنےکا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدرکے خصوصی ایلچی جان کیری نے وزیراعظم کی10بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریفیں کرتے ہوئے بلوچستان میں زلزلےسےجانی ومالی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔امریکی صدرکے خصوصی ایلچی جان کیری نے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

جس میں سینیٹرجان کیری نے بلوچستان میں زلزلےسےجانی ومالی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کی10بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریفیں کیں۔رابطے میں 10ارب درخت،موسمیات تبدیلی میں پاک امریکااشتراک کو آگے بڑھانے پراتفاق ہوا جبکہ گفتگو میں کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے معاملے میں پاک امریکا10سالہ پلان ترتیب دیں۔پاک امریکا جوائنٹ ورکنگ گروپ کی کارکردگی پربھی کھل کر گفتگو ہوئی ، جان کیری نے کہا کہ امریکا کلین انرجی اور نیچر بیسڈسلوشن میں پاکستان سے اشتراک کا خواہاں ہے، جوائنٹ ورکنگ گروپ کوقائم 3ماہ ہوگئے،نتیجہ خیزاقدامات اٹھائیں گے۔ملک امین نے جوبائیڈن کی جانب سےموسمیاتی تبدیلی کافنڈز دگنا کرنےکاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا موسمیاتی تبدیلی میں حقیقی تبدیل لانے میں سنجیدہ ہیں۔جان کیری نےملک امین کاسی این این کودیاگیاانٹرویوسننےکےبعدفون کیا ، جان کیری کی موسمیاتی تبدیلی پرملک امین اسلم سےآدھاگھنٹہ تک گفتگو ہوئی۔واضح رہے کہ موسمیاتی خطروں سے نبرد آزما ممالک میں شامل ہونے کے باوجود پاکستان مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے بلکہ کورونا وائرس کی وبا میں جب مضبوط معیشتیں منہ کے بل آ گریں، تو پاکستان نے نہ صرف اپنے منصوبے جاری رکھے بلکہ اس شعبے میں ہزاروں کی تعداد میں نئے روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے اور پاکستان ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھر کر سامنے آیا۔کرہ ارض پر بڑھتی حدت اور بگڑتے موسموں کے حوالے سے اگرچہ ہم کسی شمار قطار میں نہیں کہ ہماری مختصر معیشت گرین ہاؤس گیسوں کی پیداوار میں بہت نیچے یعنی 135ویں نمبر پر ہے مگر شومئی قسمت کہ بگڑتے موسموں کے خطرات بھگتنے والے ممالک میں ہم پچھلے دس برسوں سے ٹاپ 10 میں موجود ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button