سمندر پارپاکستانیوں کا عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار ، پاکستان پر اربوں ڈالر نچھاور کردیئے

کراچی( نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے مسلسل 16ویں ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد رقوم بھیجی ہیں۔ایس بی پی کے مطابق رواں سال ستمبر میں ترسیلات 2 ارب 66 کروڑ ڈالر رہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں سعودی عرب سے 69 کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 50 کروڑ اور برطانیہ سے 37 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلات 8 ارب 3 کروڑ ڈالر رہیں،

یوں اس دورانیے میں ورکرز ترسیلات کی ماہانہ اوسط 2اعشاریہ67 ارب ڈالر رہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 3 ماہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب 2 کروڑ، یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں نے 1اعشاریہ 54 ارب اور برطانیہ سے 1 اعشاریہ 11 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے۔ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 89 کروڑ ڈالر، دیگر خلیجی ممالک سے 3 ماہ میں 88 کروڑ ڈالر اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں نی83 کروڑ ڈالر 3 ماہ میں بھیجے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button