بھارت میں برطانوی خاتون سفارتکار کو جنسی ہراسگی کا سامنا، خاتون نے واقعے کی تفصیل بتادی

چندی گڑھ ( نیوز ڈیسک ) بھارت میں برطانوی خاتون سفارتکار کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں غیر ملکی سفارتکار بھی محفوظ نہیں ہیں ، بھارت کے شہر چندی گڑھ میں برطانوی سفارتکار کو جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑ گیا ، اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ برطانوی سفارتکار نے جنسی ہراسگی کے خلاف کیس رجسٹر کروایا ہے ، جس میں بتایا گیا کہ موٹر سائیکل سوار نے پیچھے آکر ان کی پشت پر ہاتھ مارا اور بھاگ گیا۔معلوم ہوا ہے کہ 60 سالہ برطانوی سفارتکار اس وقت ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ صبح سویرے اپنی رہائش گاہ

سے ٹینس کھلینے نکلی تھیں کہ اس دوران ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا تاہم 2 روز گزرنے کے بعد بھی پولیس ابھی تک ملزمان کا پتہ لگانے میں ناکام ہے۔ دوسری طرف بھارت میں اوباش نوجوان کو گاوں کی خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی کرنا مہنگا پڑ گیا، عدالت نے ملزم کو گاوں کی تمام خواتین کے کپڑے 6 ماہ تک دھونے اور استری کرنے کی انوکھی سزا سنا دی ، جھانجھر پور ایڈیشنل سیشن اویناش کمار نے 16 ستمبر کو للن کمار صافی نامی ایک دھوبی کی درخواست کے جواب میں یہ حکم منظور کیا، جسے 18 اپریل کو اس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔جج نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست گزار گاؤں کی تمام خواتین کے کپڑے دھوئے گا اور استری کرے گا ، حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم مخبر سمیت متاثرہ کے چھ ماہ تک مفت کپڑے دھوئے اور چھ ماہ مکمل ہونے کے بعد گاؤں کے مکھیہ/سرپنچ یا گاؤں کے کسی معزز سرکاری ملازم سے سرٹیفکیٹ حاصل کرے گا اور اسے متعلقہ عدالت میں پیش کرے گا ، عدالت نے ملزم کو 10ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے اور اسی رقم کی دو ضمانتیں بھی جمع کرانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button