نیوزی لینڈ کی ٹیم جلد دورہ پاکستان کیلئے تیار، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دوبارہ پاکستان کے دورے پر آمادہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ انگلینڈ نے بھی 2022ء کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ای سی بی اور این زیڈ سی کی جانب سے اپنے دورے منسوخ کرنے کے بعد کرکٹ کی دنیا پاکستان کے ساتھ ہے۔یہاں واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے کی صبح سکیورٹی خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا جب کہ انگلینڈ نے مرد اور خواتین ٹیموں کے دوروں سے دستبرداری اختیار کر لی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ امور کو بریفنگ میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل سکیورٹی ایجنسیز نے پاکستان میں سکیورٹی کو بہترین قرار دیا ہے، اتنا سنگین خطرہ نہیں تھا جس پر نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کر دیا۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کی جگہ بھارت ہوتا تو کوئی دورہ منسوخ نہ کرتا، افسوس کی بات ہے کہ پاکستان نے کورونا وبا کے دوران سب کی مدد کی لیکن ہمارا ساتھ دینے کوئی نہیں آیا، پرامید ہیں کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو اپنی شرائط پر منسوخ شدہ دورہ آئندہ سال نومبر میں کرنے کی تجویز دے سکتے ہیں، سیریز ری شیڈول ہونے سے نقصان میں کمی ہوسکے گی، اگلے ہفتے تک اچھی خبر آنے والی ہے، ہمارے موقف سے آسٹریلیا پربھی دباؤ پڑا ہے کیونکہ پاکستان کو منسوخ ہونے والے ٹورز کی وجہ سے بہت نقصان ہوا ہے، آسٹریلوی بورڈ آئندہ سال کا ٹور ختم کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button