آزمائش کی گھڑی میں پوری قوم بلوچستان کے ساتھ ہے،دردانہ صدیقی

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے بلوچستان میں زلزلہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت سے اہل بلوچستان کو آزمائش کا سامنا ہے اور آزمائش کی گھڑی میں پوری قوم بلوچستان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکاروں کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی

سرگرمیوں میں مصروف ہوچکی ہے، حکومت زخمیوں کے فوری اور بہترین علاج معالجے کا بندوبست کرے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے ہم وطنوں سے خصوصی اپیل کی ہے کہ آزمائش میں بلوچ بھائی بہنوں کو خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں اور جس قدر ممکن ہوسکے، دامے، درمے، قدمے،سخنے ان کی امداد میں حصہ لیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button