نیب آر ڈیننس سے مجھے اور احسن اقبال سمیت کئی کو فائدہ ہے ، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی نے کہا ہے کہ نیب آر ڈیننس سے مجھے اور احسن اقبال سمیت کئی کو فائدہ ہے ، ہم پاکستان کے مفاد کودیکھیں گے ۔پریس کانفرنس کے دور ان ایک سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اس آرڈیننس سے مجھے بھی فائدہ ہے، احسن اقبال کو بھی ہے کئی دیگر کو ہے مگر ہم پاکستان کا مفاد دیکھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ اس آرڈیننس سے ملک کا نقصان ہے، میں جاوید اقبال کی طرح نہیں کہ اپنے فائدے کو دیکھ کر خاموش ہو جاؤں ،ہم اس آرڈیننس کے خلاف ہر قانونی و آئینی اقدام اٹھائیں گے، ایوان میں قرارداد سمیت دیگر تمام آپشنز پر غور کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button