پی سی بی کے خزانے میں 15 ارب کی بجائے 115 ارب ہونگے تو تمام ٹیمیں کھیلنے آئیں گی ،شعیب اختر

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ رمیز راجہ نے کھلاڑیوں سے جارحانہ کھیلنے کا کہا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ سب شاہد آفریدی بن جائیں۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے 6 ماہ بعد رمیز راجہ کو جج کرنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ کے لیے کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ فخر زمان، شاہنواز دھانی اورشعیب ملک اگر پاکستانی ٹیم میں آتے ہیں تو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہمارا ہوگا، ورلڈ کپ میں اگر شاہ نواز دھانی اور وہاب ریاض نہ ہوئے تو قومی ٹیم ان کی کمی محسوس کرے گی ۔

ایک سوال کے جواب میں 46 سالہ شعیب اختر نے کہا کہ بھارت پیسے کے بل بوتے پر حکمرانی کررہا ہے، ہمیں بھی اپنا ریونیو بڑھانے کی ضرورت ہے، ہم نے دیہاڑی نہیں چلانی بلکہ ہم نے پالیسی میکنگ پر جانا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ جب پی سی بی کا خزانہ 15 بلین سے 115 بلین پر چلا جائے گا تو ہمیں کسی کی منتیں کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے اس وقت کوئی ہمیں پوچھتا تک نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک پی سی بی ریونیو بڑھانے کی طرف نہیں جاتا کچھ ٹھیک نہیں ہوگا، پیسے بن سکتے ہیں لیکن یہاں پر کام کرنا پڑے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button