پینڈورا بکس نے عمران خان کا پنڈورا بکس کھول دیا،وزیراعظم کی دو آف شور کمپنیاں نکل آئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنمااحسن اقبال نے پینڈورا اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس پر وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پینڈورا بکس نے عمران خان کا پنڈورا بکس کھول دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن کے خلاف مہم چلانے والا شخص بیرون ملک سے ملے تحائف چھپا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پنڈورا بکس نے ایمانداروں کی شرافت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ توشہ خانہ کیس اور پنڈورا بکس میں نام آنے پر عمران خان مستعفی ہوں۔

عمران خان دوبارہ پارلیمنٹ سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔انہوںنے کہاکہ ملک میں مہنگائی حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہے، پاکستان کے عام شہری کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔ 25 سے 30 ہزار روپے تنخواہ لینے والا گھر کے اخراجات پورے نہیں کر سکتا، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے لیپ ٹاپ پر بڑے بڑے لوگوں کو سبز باغ دکھائے،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت سسک رہی ہے۔ حکمران ای وی ایم استعمال کرکے عوام کے ووٹ چرانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button