یااللہ رحم ! زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

سوات(نیوز ڈیسک) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شد ت4.7 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی زیرزمین گہرائی212کلومیٹر ریکارڈ اور اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش یں افغانستان ریجن تھا۔ زلزلے کی شدت5.3 اور گہرائی159 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جڑواں شہروں کے علاوہ پشاور، کوہاٹ، سوات، مہمند ایجنسی ، لائر دیر، مالاکنڈ اور صوابی میں بھی زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button