جیل میں قیدکالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے فیڈرل ریویو بورڈ کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی میں ہوا جس میں بورڈ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کو زیرحراست رکھنے میں توسیع کی اور اس حوالے سے بورڈ کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کو آگاہ کردیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ سعد رضوی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے۔29 ستمبر کو ڈپٹی کمشنر لاہور نے سپریم کورٹ کے فیڈرل ریویو بورڈ کو خط لکھا تھا جس میں سعد رضوی کی حراست کےمعاملے کا جائزہ لینے کے لیے لکھا گیا تھا۔واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button