گھی کی قیمت میں 40 سے50 روپے تک کمی لانے کا اعلان

فیصل آباد(نیوز ڈیسک)وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ گھی کی قیمت میں 40 سے50 روپے تک کمی لائیں گے، آٹا چینی، دال اور گھی پر غریبوں کو براہ راست سبسڈی دیں گے، کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پر مہنگائی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے فیصل آباد میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور زرداری سے سوال ہونا چاہیے کہ خالی زرعی زمینوں پر کاشت کیوں نہیں کی گئی، پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود 70 فیصد دالیں باہر سے منگوا کر کھاتے ہیں، آج پاکستان میں پہلی بار زیتون کی کاشت ہو رہی ہے۔

کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پر مہنگائی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آٹا چینی، دال اور گھی پر غریبوں کو براہ راست سبسڈی دیں گے، گھی کی قیمت میں 40 سے50 روپے تک کمی لائیں گے۔نوازشریف اور آصف زرداری نے کوئی بڑا ڈیم نہیں بنایا یہ قومی مجرم ہیں، جبکہ دونوں بجلی، گیس مہنگی ہونے پر مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں، عمران خان ملک میں ڈیم بنا کر10 ہزارمیگاواٹ سستی بجلی سسٹم میں لا رہا ہے۔اسی طرح وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ساری دنیا میں کورونا کی بندشیں مہنگائی کا سبب بن گئی ہیں، امریکا میں مہنگائی کی شرح 30 سال اور یورپ میں مہنگائی کی شرح 13 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ لیکن نون لیگ دور کے مہنگے کارناموں کی وجہ سے 2021 میں پاکستان میں بننے والی موٹرویز اور سڑکیں 2013 کے داموں سے بھی سستی ہیں۔دوسری جانب گزشتہ روز ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کے اعدادو شمار جاری کیے ہیں جن میں کہا گیا کہ ستمبر2021 میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ 2.12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس سے ستمبر2020 کے مقابلے میں ستمبر2021 میں مہنگائی کی شرح 8.98 فیصد ہوگئی ہے۔ جولائی سے ستمبر تک مہنگائی کی شرح 8.58 فیصد رہی، ستمبر میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 9.13 فیصد اور دیہاتوں میں مہنگائی کی شرح 8.77 فیصد رہی۔ ستمبر میں شہروں میں مہنگائی میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔ دیہاتوں میں 2.29 فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button