رمیز راجہ ریمبو کہنے پر برہم، باسط علی کو جھاڑ پلادی

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے میٹنگ کے دوران ’ریمبو‘ کہنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی سی بی کی صوبائی کوچز کے ساتھ ہونے والی ورچوئل میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ باسط علی نے مٹینگ کے دوران 59 سالہ رمیز راجہ کو ریمبو کہہ کر مخاطب کیا تو چیئرمین پی سی بی نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ڈانٹ پلا دی۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے باسط علی کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا، ’کیا ہو گیا مسٹر باسط، میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوں، ذرا سنبھل کر بات کریں‘۔ باسط علی پر رمیز راجہ کا غصہ دیکھ کر دیگر ٹیموں کے کوچز نے بھی سنجیدگی اختیار کرلی اور موضوع سے متعلق ہی گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کی کوچنگ پر بھی چیئرمین پی سی بی نے برہمی کا اظہار کیا اور کوچز کو پیغام دیا کہ وہ دوستیاں نہ نبھائیں بلکہ کوچنگ کا حق ادا کریں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button