اسلام آباد میں المناک حادثہ، ایک ہی گھر کے 7افراد جاں بحق

اسلام آباد(وہاب علوی سے) اسلام آباد میں افسوسناک حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بہارہ کہو میں گاڑی کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد چل بسے۔ مرنے والوں میں 3 خواتین اور 3 بچیاں بھی شامل ہیں۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ رات کو طوفانی بارش کے باعث رات ایک بجے کے قریب راجہ مقرب ہاؤس کے نزدیک گاڑی پانی کے بہاؤ کی وجہ

سے کھائی میں گری۔رات بھر گاڑی کھائی میں پڑی رہی، صبح علم ہونے پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد لاشوں کو پولی کلینک منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے تمام افراد شادی میں شرکت کے بعد بھارہ کہو احمد ٹاؤن واپس آرہے تھے۔پولیس کی جانب سے حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جاں بحق افراد کا تعلق احمد ٹاؤن بھارہ کہو سے ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button