مفتی عبدالقوی کا غیرملکی خاتون کے ساتھ رقص کی ویڈیو پر حیران کن ردعمل سامنے آگیا
لاہور(نیوز ڈیسک) مفتی عبدالقوی کی غیر ملکی خاتون کے ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،مفتی عبدالقوی نے معاملے کو سازش قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ رقص کی ویڈیو سامنے آئی ہے،جو آتے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔ویڈیو میں مفتی عبدالقوی کو ایک غیر ملکی خاتون کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔آدھے منٹ پر محیط ویڈیو میں مفتی عبدالقوی خاتون کا ہاتھ پکڑ کی مخصوص رقص میں مصروف ہیں۔مفتی عبدالقوی نے اپنے موقف ممیں کہا ہے کہ میری کردار کشی کرنے کے لیے میرے خلاف سازش کی گئی ہے،
کسی کے جسم پر میرا سر جوڑ کر ویڈیو ایڈیٹ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کر کے کردار کشی کرنے والوں کو بیخ کنی کروں گا۔صارفین کی جانب سے بھی یہ ویڈیو شئیر کر کے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ مفتی عبدالقوی مذہبی اسکالر ہیں جو اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر میڈیا اور سوشل میڈیا پر نمایاں رہتے ہیں۔پہلی بار ان کا نام قندیل بلوچ سکینڈل کے بعد زیادہ منظرعام پر آیا تھا۔اور اب بھی وہ اکثر موقعوں پر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ہ 07 مارچ 2016 کو مفتی عبدالقوی نے حال ہی میں ایک نیا فتویٰ جاری کرتے ہوئے نامحرم عورت کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنا حلال قرار دے دیا تھا۔ اپنی ایک ویڈیو میں مفتی عبد القوی کا کہنا تھا کہ ”بحیثیت طالب علم ، قرآن و سنت سے جو کچھ میں نے سمجھا ہے وہ یہ کہ آج اکیسویں صدی کے اندر جب ہم نے بدکرداری اور بداخلاقی کا دروازہ بند کرنا ہے تو قرآن و سنت کا خلاصہ یہ ہے کہ شادی ایک ہوگی اور نکاح متعدد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر وہ محترمہ جو کسی کی ”منکوحہ نہ ہو اور آپ کی محرم (یعنی پوپھو، خالہ) نہ ہو ، اس سے آپ جو نکاح کریں گے، جو معاہدہ کریں گے وہ شرعی طور پر نکاح ہو گا اور حلال ہوگا۔