سابق فرمانرواشاہ عبداللہ کی صاحبزادی انتقال کرگئیں

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے شاہی خاندان کو ایک اور غم کا سامنا ہے کیوں کہ سعودی شہزادی اللہ کو پیاری ہوگئیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی سے جاری فرمان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادی ہلا بنت عبد اللہ بن عبد العزیز آل سعود کا انتقال ہوگیا ہے ، جن کی نماز جنازہ آج جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی جائے گی۔ایوان شاہی کے مطابق شہزادی ہلا سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی صاحبزادی ہیں ، اللہ تعالی متوفیہ کی مغفرت فرمائیں اور ان کے درجات بلند کریں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ 16 ستمبر کو سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کا انتقال ہوا ایوان

شاہی کے بیان میں بتایا گیا کہ شاہی عظمت شہزادہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کا رضائے الہٰی سے انتقال ہو گیا ، جن کی نماز جنازہ بروز جمعرات کو بعد از نماز عصر دمام شہر کی مسجد الفرقان میں ادا کی گئی۔اس سے پہلے 12 ستمبر کو سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی دلال بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود دارالحکومت ریاض میں انتقال کرگئی تھیں ، شہزادی دلال بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی نماز جنازہ پیر کے روز بعد از نماز عصر ریاض کی جامع مسجد ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی ، اس موقع پر شاہی خاندان نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متوفیہ کی بلندی درجات اور جنت میں اعلیٰ مقام کیلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button