عمران خان اور انہیں لانے والے بتائیں ہم پر کیوں جھوٹے مقدمات بنائے گئے؟

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ برطانوی عدالت نے ہمیں بدنیتی پر مبنی مقدمات پرہمیں کلین چٹ دی ہے، عمران خان اور ان کو لانے والے کچھ بتائیں گے کہ جھوٹے مقدمات کیوں بنائے گئے؟ برطانوی عدالتوں میں ثاقب نثار اور کھوسہ جیسے جج نہیں ہے، یہاں انصاف ملتا ہے بکتا نہیں ہے، فیصلوں کو پوری دنیا مانتی ہے۔انہوں نے اپنے پارٹی کارکنان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی عدالتوں نے ہمیں کلین چٹ دے رہی ہیں، یہاں کی عدالتیں کہہ رہی ہیں کہ بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی مقدمات ہیں،

اب مجھے بتائیں عمران خان اور ان کو لانے والے کیا بتائیں گے کہ جھوٹے مقدمات کیوں بنائے گئے؟ یہ جج ارشد ملک یا جج بشیر کی عدالت نہیں ہے کہ یہاں پر ججوں پر دباؤ ڈال کے یا پھر ججوں کوبلیک میل کرکے فیصلے حاصل کیے جاتے ہیں، یہاں پر کوئی مانیٹرنگ جج یا انسپکشن جج نہیں بٹھائے جاتے، یہاں جج کے گھر جاکر فیصلے لینے کی روایت نہیں ہے، یہاں انصاف ملتا ہے بکتا نہیں ہے، یہاں ججوں کے کمروں سے کرنل نمودار نہیں ہوتے، یہاں کوئی سرینہ ہوٹل سے شاپر میں لکھے لکھائے فیصلے نہیں آتے، یہاں آئین شکنوں کے اشاروں پر منتخب وزیراعظم کو گھر نہیں بھیجا جاتا، یہاں پر کوئی پلاٹ نہیں لیتا اور نہ ہی یہاں پر پرمٹ لیتا ہے، یہاں پر ثاقب نثار اور کھوسہ جیسے جج نہیں ہے، یہاں کی عدالتوں کے فیصلوں کو پوری دنیا مانتی ہے، ان عدالتوں کے فیصلوں کی ایک کریڈیبلٹی ہے، اس عدالت نے شہبازشریف کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔ اسی طرح سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے شہباز شریف اورخاندان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، شہبازشریف اورسلیمان شہباز کے اکاؤنٹ ڈکلیئرڈ ہیں، شہبازشریف اورسلیمان شہبازنے خود اکاؤنٹ کی تفتیش کی اجازت دی، پیسہ کہاں سے آیا کدھر استعمال ہوا 3 ممالک میں دیکھا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button