اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ، اے پی سی ہوئی تو کیاہوگا، ن لیگ کو بڑا جھٹکا دیدیا گیا
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وزیر ریلوے نے کہا کہ ہماری حکومت یہ سال عوام کی خدمت کرتے ہوئے گزارے گی شیخ رشید نے کہا کہ ہے میں سیاسی طور پر رہبر کمیٹی اور اپوزیشن کی آل پارٹیز (اے پی سی) کی ناکامی کا اعلان کرتا ہوں یہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، اگر اے پی سی ہوئی تو ن لیگ سے ش لیگ الگ ہوجائے گی اور ایسا 30 دسمبر سے پہلے ہوگا۔راولپنڈی میں ایک منصوبے کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ ‘ہماری حکومت یہ سال عوام کی خدمت کرتے ہوئے گزارے گی، پورے پاکستان میں عمران خان کی حکومت کا یہ سال تعمیر و ترقی کا سال ہوگا’۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج انہوں نے یہ بات ثابت کردی کہ انہیں وطن واپس نہیں آنا تھا وہ گزشتہ 9-10 ماہ سے سیر و تفریح تو کررہے ہیں لیکن یہاں آنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ مریم نواز کی ساری سیاست صرف یہ ہے کہ انہیں بھی لندن جانے کی اجازت دی جائے، میں پیش گوئی کرتا ہوں کہ 30 دسمبر تک اپوزیشن کے برے حالات ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جو یہ سمجھ رہے ہیں کہ عمران خان کے برے حالات ہوں گے وہ سن لیں کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے برے حالات ہوں گے اور مولانا صاحب صرف اور صرف جلسہ جلسہ کھیلیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ ساری اے پی سی جلسے کرے گی لیکن کوئی ایسا بڑا قدم نہیں اٹھائے گی جو پاکستان کی سیاست پر حاوی ہو یا عمران خان کی حکومت کو نقصان پہنچا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی اے پی سی ہوئی مسلم لیگ (ن) سے ش لیگ یعنی شہباز لیگ الگ ہوجائے گی وہ اپنا الگ گروپ بنائیں گے اور 30 دسمبر سے پہلے پہلے ایسا ہوگا۔