ادویات اور سرجیکل آلات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھربڑا اضافہ کر دیاگیا

پشاور(آن لائن)ادویات اور سرجیکل آلات کی قیمتوں میں 10فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے، گزشتہ تین سالوں میں 5مرتبہ ادویات کی قیمتوں میں 35فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ڈرگ پرائس پالیسی کے تحت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری کے بعد ملکی اور بین الاقوامی ادویات ساز کمپنیوں نے اضافہ کردیاہے ڈرگ پالیسی کے تحت جان بچانے والی 472ادویات کی قیمت میں 7فیصد اور 70ہزار سے زائد رجسٹرڈ ادویات کی قیمت میں 10فیصد اضافہ کر دیا ہے ۔

ڈرگ پرائس پالیسی کے تحت دیگر ادویات کی قیمت میں 3تا 1ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سرجیکل آلات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد خیبر بازار ،کراچی مارکیٹ ، ہسپتال روڈ ،کے ٹی ایچ ، ایچ ایم سی کے باہر تاجروں نے قیمتو ں میں اضافہ کر دیا ہے ادویات ساز کمپنیوں نے گزشتہ سال ادویات کی قیمت میں 7سے 10فیصد تک ، 2019میں بعض ادویات کی قیمت میں 51 فیصد تک اضافہ کیا تھا ادویات اور سرجیکل آلات کی قیمتو ں میں اضافہ پر پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کردیا ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button