شہری کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور گالم گلوچ،نوجوان ہاتھا پائی پر اتر آیا، ویڈیو سامنے آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک)شہری کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق چوہان چوک ڈیفینس میں دولت کے نشے میں دھت نوجوان نے وارڈانز سے بدتمیزی کی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنے پر رافع عابد نامی نوجوان آپے سے باہر ہو گیا۔موبائل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان نے ٹریفک وارڈنز کو غلیط گالیاں دیں اور ہاتھا پائی پر اتر آیا۔ٹریفک وارڈنز نے نوجوان کی بدتمیزی پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔وارڈنز سے شدید بدتمیزی پر پاس موجود شہریوں نے نوجوان کے ہتک آمیز رویے کی مذمت بھی کی اور اسے اس اقدام سے روکتے بھی دکھائی دئیے۔

ٹریفک وارڈنز نے قانونی راستہ اپناتے ہوئے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔۔ڈیفینس پولیس نے ملزم کو کےخلاف مقدمہ درج کے کے حولاات میں بند کر دیا۔ڈی جی آپریشنز سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی پر موجود کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے صارفین نے ملزم کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور میں ایم اے او کالج کے قریب ٹریفک وارڈن کی جانب سے خاتون کا موبائل چھیننے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ایم اے او کالج چوک پر ٹریفک وارڈن بزرگ رکشہ ڈرائیور پر تشدد کررہا تھا، جس پر موقع پر ایک خاتون نے گاڑی روک کر انہیں ایسا کرنے سے منع کیا لیکن منع ہونے کے بجائے وہ بدتمیزی کرتے رہے ، اس موقع پر خاتون نے ان کی ویڈیو بنانا چاہی تو انہوں نے خاتون سے بھی بدتمیزی کی اور خاتون کا موبائل چھین لیا ۔ سی پی او لاہور نے ایم اے او کالج واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وارڈن کو سزا کے طور پر گھر بھیج دیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button