نواز شریف نے جس ڈاکٹر کا سرٹیفکیٹ جمع کروایا اسکی کوئی قانونی حیثیت نہیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف نے جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ جمع کروایا ، اسکی کوئی قانونی حیثیت ہی نہیں ہے ، اللہ انہیں صحت دے لیکن وہ بیمار ہیں ہی نہیں بلکہ اب تو ن لیگ کا کارکن بھی یہ سوچتا ہے جب بھی اقتدار ختم ہو وہ باہر چلے جاتے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ انہیں جو نوٹس ہوا ہے اس کے پاکستان ہائی کمیشن کو ان سے رابطہ کرنے کی کیا ضرورت ہے، اگر ان کے پاس رپورٹس ہیں تو وہ انہوں نے ہائی کورٹ میں جمع کروانی ہیں جو کہ وہ ویسے ہی

جمع کرادیں گے، اور بجائے اس کے وہ ہسپتال کے ڈاکٹروں کی رپورٹ جمع کرواتے انہوں نے اپنے ایک بھارتی ڈاکٹر سے سرٹیفکیٹ لکھ کے جمع کرادیا جس کی کوئی قانونی حیثیت ہی نہیں ہے، یہ کون سی بیماری ہے جو کہتی ہے کہ کورونا ختم ہوگا تو میں پھر نوازشریف پر حملہ آور ہوں گی، یہ تو کوئی عجیب و غریب ہی بیماری ہے، اصل بات یہ ہے کہ نا بیمار ہیں اور نا کوئی اور مسئلہ ہے بلکہ لگتا یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کا کارکن بھی اب یہ سوچ رہا ہے کہ جب بھی نوازشریف حکومت سے باہر ہوتے ہیں تو ملک سے ہی باہر چلے جاتے ہیں۔فواد چوہردی نے کہا کہ کروڑوں کی جائیدادیں انہوں نے لندن میں بنائی ہوئی ہیں ، ان کے بیٹوں کے پاس برطانوی شہریت ہے، وہ کہتے ہیں ان پر پاکستان کا قانون لاگو ہی نہیں ہوتا ، خود وہ باہر چلے جاتے ہیں اور ڈیل کرلیتے ہیں ، اب بھی نوازشریف کی واپسی کیلئے اصل پریشر ان کی اپنی جماعت کے اندر ہے، حکومت تو سمجھتی ہے کہ انہیں واپس آنا چاہیئے جس کیلئے وہ اپنی کوشش بھی کر رہی ہے لیکن اب اگر ان میں تھوڑی سی بھی اخلاقی قدریں ہوں تو انہیں خود واپس آجانا چاہیئے، سب کو معلوم ہے کہ وہ ٹھیک ٹھاک ہیں اب واپس آکر یا پیسے واپس کریں یا باقی جیل کاٹیں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button