سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم انتقال جہان فانی سے کوچ کرگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم انتقال کر گئے ہیں۔ان کا انتقال 62 سال کی عمر میں ہوا۔اشفاق ندیم چیف آف جنرل اسٹاف اور ڈی جی ایم او کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم کی نماز جنازہ 5 بجے ایچ 8 قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔سوشل میڈیا پر لیفٹینیٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم

کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ لیفٹینیٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم نے پاک فوج میں بے مثال خدمات سرانجام دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اشفاق ندیم نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے طور پر فرائض بھی سرانجام دئیے۔اشفاق ندیم اسٹرائیک انفینٹری ڈویژن کے بھی کمانڈر رہ چکے تھے،جب کہ سوات آپریشن کی کامیاب قیادت کی۔وہ اسٹرائیک کور کے چیف آف سٹاف بھی رہ چکے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button