ساجد گوندل کا پولیس کو دیا گیا ابتدائی بیان سامنے آگیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل نے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ انہیں 6 افراد اسلحے کے زور پر ساتھ لے گئے تھے۔ساجد گوندل گزشتہ شب واپس لوٹے تو پولیس حکام کو بتایا کہ انہیں اسلحہ کی نوک پر 6 افراد ساتھ لے گئے اور 2 گھنٹے کے سفر کے بعد کسی نامعلوم مقام پر چھوڑ دیا۔ساجد گوندل نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ انہیں زدوکوب نہیں کیا گیا، ان کا شک ہے کہ ذاتی
مخالفین نے انہیں نقصان پہنچانے اور دھمکانے کی غرض سے اغوا کیا۔پولیس حکام کے مطابق جمعرات کی صبح ساجد گوندل کو علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا جہاں ان کا 164 کا بیان قلمبند ہوگا۔واضح رہے کہ ساجد گوندل کے اہل خانہ نے بتایا تھا کہ وہ جمعرات کی شام سے لاپتہ تھے۔اسلام آباد پولیس کو ان کی سرکاری گاڑی جمعہ کی صبح وفاقی دارالحکومت کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں واقع زرعی تحتقیقاتی مرکز کے باہر سے ملی تھی۔