کھیل کے لیجنڈ سے ملاقات کیسی رہی؟بابراعظم وزیراعظم سے ملاقات پر خوشی سے نہال ، احوال بتادیا

لاہور (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے وزیراعظم ہاؤس میں ٹیم کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بابر اعظم نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کے دوران لی گئی ایک تصویر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ ’عمران خان کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، کھیل کے لیجنڈ سے خود سیکھنا ہمیشہ خوشی کی بات ہے‘۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ سے خصوصی ملاقات بھی کہ

جس میں انہوں نے کھلاڑیوں کو بے خوف ہو کر ورلڈ کپ کھیلنے کا مشورہ دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کے دورہ منسوخی کا بہترین پرفارمنس سے جواب دیں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے،آپ اپنی پرفارمنس بہتر بنانے پر فوکس کریں، جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہوگی۔عمران خان نے مزید کہا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پوری دنیا پاکستانیوں کے ٹیلنٹ کو تسلیم کرتی ہے، میدان میں جب اتریں تو خود اعتمادی اور جیتنے کے جذبے سے اتریں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button