بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں

کراچی(این این آئی)کے الیکٹر ک نے بھی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔کے الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ فیول چارجزکی مد میں 97 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست نیپرا کوموصول ہو گئی ہے۔نیپرا کے الیکٹر ک کی درخواست پر29 ستمبرکوسماعت کریگا۔ منظوری کی صورت میں کراچی کیصارفین پر ایک ارب 70 کروڑروپے کا بوجھ پڑے گا

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست اگست کے مہینے کیلیے دی گئی۔اس سے قبل سنٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے بجلی 2روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی۔سنٹرل پاور پرچیزنگ(سی پی پی اے)ایجنسی نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دیتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button