ویسٹ انڈین سپر سٹار نظرانداز، پاکستان کی حمایت پر کرس گیل اپنی آئی پی ایل ٹیم سے ڈراپ؟

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) 42 ویں سالگرہ پر کرس گیل کو نظرانداز کیے جانے پر سنیل گواسکر اور کیون پیٹرسن نے اظہار حیرت کیا ہے۔ بھارتی فرنچائز پنجاب کنگزکی جانب سے 42 ویں سالگرہ پر کرس گیل کو نظرانداز کیے جانے پر سابق بھارتی اوپنر سنیل گاوسکر اور سابق برطانوی کپتان کیون پیٹرسن نے اظہار حیرت کیا ہے۔دبئی میں راجستھان رائلز کیخلاف آئی پی ایل میچ

میں کپتان لوکیش راہول نے پلیئنگ الیون میں گیل کو شامل نہیں کیا، انھوں نے چار غیرملکی کرکٹرز کے طور پر نکولس پوران، عادل راشد، ایڈین میرکرم اور فابیان ایلن کو چنا۔واضح رہے کہ کرس گیل نے گذشتہ دنوں پاکستان کی حمایت میں ایک ٹویٹ کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔ سوشل میڈیا پر بعض افراد کے مطابق انھیں اسی کی پاداش میں آئی پی ایل ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button