اداکارہ عتیقہ اوڈھونعمان اعجاز کی حمایت میں میدان میں آگئیں
کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنے بہترین دوست اور ساتھی اداکار نعمان اعجاز کے متنازعہ وائرل ویڈیو کِلپ کے پیچھے کی کہانی بیان کردی۔گزشتہ دِنوں سے سوشل میڈیا پر سینئر اداکار نعمان اعجاز کا ایک برس پُرانا ویڈیو کِلپ وائرل ہو رہا ہے جو عفت عُمر کے ایک ویب شو کا حصّہ ہے اور نعمان اعجاز نے بطور مہمان اُس شو میں شرکت کی تھی، وائرل ویڈیو کِلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار نے دوران انٹرویو اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وہ کئی بار اپنی اہلیہ سے بےوفائی کرچُکے ہیں۔نعمان اعجاز کا یہ ویڈیو کِلپ دیکھنے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین اداکار کو شدید تنقید کا
نشانہ بنارہے ہیں تاہم کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جو نعمان اعجاز کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔اِس موضوع بحث میں جہاں سوشل میڈیا صارفین تبصرے کررہے ہیں تو وہیں اداکارہ عتیقہ اوڈھو اپنے دوست کا ساتھ دینے میدان میں آگئی ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عتیقہ اوڈھو نے نعمان اعجاز کے ہمراہ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں اداکار کے لیے ایک حمایتی پیغام بھی لکھا۔عتیقہ اوڈھو نے نعمان اعجاز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پیارے دوست تم میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی ایک بہترین صلاحیت موجود ہے، تُم نے جو باتیں مذاق میں بولی تھیں لوگوں نے اُن تمام باتوں کو اس قدر سنجیدگی سے لیا ہے کہ اب تُم موضوع بحث بن گئے ہو اور واقعی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے۔‘اداکارہ نے نعمان اعجاز کی اہلیہ رابعہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں رابعہ کو داد دیتی ہوں کہ جو یہ سب دیکھنے کے بعد خوب ہنسیں اور مذاق کو مذاق میں ہی لیا۔‘