نیوزی لینڈ نے اگر کھیلنا ہے تو پاکستان آکر کھیلے، پی سی بی کا دوٹوک اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک )نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پیش کش کی ہے کہ ہم پاکستان سے جلد از جلد میچز کھیلنے کو تیار ہیں لیکن نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گے جس پر قومی کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ردعمل آگیا ہے۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ نیوٹرل وینیو پر میچز کھیلنے پر پی سی بی کا موقف واضح ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم اب کسی کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر نہیں کھیلے گی، نیوزی لینڈ نے اگر کھیلنا ہے تو پاکستان آکر کھیلے، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے اس ضمن میں تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔پی سی بی نے بتایا کہ قومی ٹیم کے پاس آئندہ سال دسمبر تک کھیلنے کے لیے کوئی ونڈو نہیں،

مصروفیات کے باعث نیوٹرل وینیو یا کہیں اور کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ایک خط کے ذریعے پاکستان کو پیشکش کی ہے کہ جلد ازجلد میچز کھیلنے کو تیار ہیں، فی الحال پاکستان نہیں آسکتے اس لیے نیوٹرل وینیو پر میچز کھیل لیں۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کی منسوخی شرمناک تھی، اندازہ ہے کہ پاکستان کے لوگوں کو دورہ منسوخی سے مایوسی ہوئی ہوگی، مجھے زیادہ تفصیلات کا علم نہیں لیکن یہ اچانک ہوا، پاکستان میں کرکٹ کو بہت پسند اور سپورٹ کیا جاتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button