لبنانی وزیر قلمدان واپس دیتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کررو پڑے، ویڈیو وائرل

بیروت (نیوز ڈیسک ) لبنان کے وزیر قلمدان واپس لیے جانے پر پھوٹ پھوٹ کررو پڑے، ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سابق وزیراقتصادیات راؤل نعمہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران روتے دیکھا جا سکتا ہے ، نعمہ نئے وزیر اقتصادیات امین سلام کو اپنی ذمہ داریاں سونپنے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران وہ اپنے جذبات پرقابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے ، اس موقع پر وہاں موجود نئے وزیر امین سلام نے جیب سے ایک ٹشو پپیر نکال کرانہیں آنسو صاف کرنے کو دیا۔

بتایا گیا ہے کہ سبکدوش ہونےو الے وزیر وزارت کا قلم دان اپنے جانشین کے سپرد کرتے وقت پچھلے سال بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکوں کی تلخ یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے رو پڑے یہاں تک کہ وہ اپنی بات بھی مکمل نہ کرسکے ، یہ رواں برس 4 اگست کی بات ہے جب بیروت کی بندرگاہ خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھی ا ور ہر طرف چیخ و پکار تھی ، دھماکا اتنا شدید تھا کہ اسے نیوکلیئر بم حملے کا نام دے دیا گیا تھا، مگر جیسے ہی خوف کی فضا چھٹی تو کسی حملے کا اندیشہ دور ہوا مگر امونیم نائٹریٹ کے اسٹاک سے ہونے والے دھماکے نے دنیا بھر کو لرزا کر رکھ دیا تھا۔انسانی تاریخ میں نیوکلیئر بم کے بعد کسی چیز کے دھماکے کے نتیجے میں اتنی خوفناک تباہی پہلی بار ہوئی تھی ، اس دھماکے میں دو سو لوگ موقعہ پر جاں بحق ہو گئے تھے ہزاروں کی تعداد میں زخمی اور قریباً تین لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے تھے جب کہ ایک اندازے کے مطابق ان دھماکوں کے نتیجے میں 15بلین ڈالر کا نقصان ہوا تھا ، دھماکے ہونے کے بعد پتا چلا تھاکہ بیروت بندرگاہ پر سالوں سے پڑا امونیم نائٹریٹ کا اسٹاک دھماکے صورت میں پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں اتنی بھیانک تباہی پھیلی تھی اور اس واقعہ کے بعد لبنان کے وزیراعظم ا ور اس کی کابینہ نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button