معروف اداکار نیر اعجاز کو ایئرپورٹ پر سرعام خاتون نے تھپڑکیوں دے مارا؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار نیر اعجاز نے حال ہی میں اپنی زندگی کے سب سے دلچسپ واقعے سے متعلق مداحوں کو بتایا ہے۔اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ میرے ڈرامے کا ایک سین تھا جب بیوی باتھ روم میں پیچھے کھڑی ہے اور میں شیو کرتے ہوئے گانا گارہا ہوتا ہوں، میرے کردار میں تھا کہ بیوی پر شک کرتے ہوئے اس کے چہرے پر بلیڈ مار تا ہوں۔نیر اعجاز نے دوران انٹرویو کہا کہ میں

اسلام آباد ائیرپورٹ پر بیٹھا ہوا تھا کہ ایک خوبصورت خاتون میری جانب آئیں اور کہا کھڑے ہوجاؤ، میں نے کھڑے ہوکر کہا جی؟ انہوں نے میرے منہ پر ’چپیڑ‘ ماری، مجھے غصہ آیا اور کہا مجھے کیوں مارا ہے آپ نے؟اداکار نے مزید بتایا کہ خاتون نے کہا کہ ’تم ظالم ہو، 30 سال سے میرے شوہر اور میں یہی کرتے آرہے ہیں کہ وہ شیو کرتے ہوئے گانا گاتے ہیں اور میں پیچھے کھڑی ہوکر باتیں کرتی تھی، تم نے ایسا کیا کہ میں ڈر گئی ہوں کہ کہیں میرا شوہر میرا ہی چہرہ نہ کاٹ دے۔‘

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button