لاہور کے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات ، ن لیگ نے کلین سویپ کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے دو کنٹونمنٹ بورڈز میں مسلم لیگ ن نے مخالفین کو چاروں شانے چت کر دیا۔ والٹن بورڈ سے حکمران جماعت تحریک انصاف ایک نشست بھی نہ لے سکی۔مسلم لیگ نون لاہور کے دونوں کنٹونمنٹ بورڈز میں اپنے وائس چئیرمین منتخب کرانے میں کامیاب ہو گئی۔ تین تین اعزازی نشستیں بھی نون لیگ کے حصے میں آئیں گی ۔مسلم لیگ ن والٹن بورڈ سے نو کی نو نشتوں پر کامیاب جبکہ لاہور کینٹ سے چھ پر کامیاب ہوئی۔ تحریک انصاف تین جبکہ ایک آزاد امیداور بھی کامیاب قرار پایا۔واضح اکثریت کے باعث ن لیگ دونوں کنٹونمنٹ بورڈ میں وائس چیرمین،لیبر، اقلیتی اور ٹیکنو کریٹس کی نشتوں پر بھی اپنے امیدوار آسانی سے کامیاب کروا لے گی۔کنٹونمنٹ بورڈز کی انیس وارڈز کا غیر حتمی غیر سرکاری نیتجہ جاری ہوچکا ہے۔

جبکہ سرکاری نتائج کا اعلان سترہ ستمبر کو کیا جائے گا۔ دوسری جانب کم مارجن سے شکست کھانے والے امیدواروں کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواستیں دینے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔لاہور کے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن مین تین امیدواروں نے دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی ہے۔ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے ایک ایک امیدوار نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے۔والٹن وارڈ نمبر 5سے 12 وٹوں سے شکست کھانے والے تحریک انصاف کے امیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے ۔ میجر ریٹائرٖڈ جاوید ضمیر کی درخواست پر آج دوبارہ گنتی ہوگی۔پیپلزپارٹی کے طارق صدیقی نے وارڈ نمبر 2 سے دوبارہ گنتی کی درخواست دی جبکہ وارڈ نمبر4 سے 27 ووٹوں سے ہارنے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار بھی دوبارہ گنتی کرونا چاہتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button