ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین ہر ہفتے کرونا منفی کی رپورٹ دکھائیں،حکومت نے اہم اعلان کردیا

واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ ملازمین ویکسین لگوائیں ورنہ ہر ہفتے ایک بار منفی ٹیسٹ کی رپورٹ دکھائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں 100 یا اس سے زیادہ ملازمین رکھنے والی تمام کمپنیوں کیلئے صدر جو بائیڈن کی جانب سے نئی حکمتِ عملی تیار کی گئی ہے۔بائیڈن کی تیار کردہ نئی حکمتِ عملی کے تحت جاری کردہ حکم کے مطابق امریکا میں ملازمین کی دو تہائی تعداد کو اب ویکسین لگوانا ہی پڑے گی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ملازمین کو ویکسین لگوانے کے لیے کمپنیوں کو ورکنگ ٹائم میں وقت دینا ہوگا۔دوسری جانب لاس اینجلس میں 12 برس سے زائد عمر کے طلبہ کو جنوری تک ویکسین لگوانے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button