آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں نویں بار آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا،بیس کلو آٹے کا تھیلا 10روپے مزید مہنگا ہوگیا، 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 12سو 40روپے تک پہنچ گئی، تھیلے کی سرکاری قیمت 860روپے ہے۔ 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 3سو 60 روپے اضافہ جبکہ فی کلو 23روپے اضافہ ہوا۔سرکاری قیمت فی کلو آٹا 43روپے ہے، مصنوعی اضافے سے آٹا فی کلو 66روپے ہو گیا 23روپے فی کلو آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ محکمہ خوراک نے بالاآخر سرکاری گندم کی ریلیز کے لئے راضی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق سرکاری

گندم کی ریلیز 20ستمبر کو ہو گی، 16ستمبر کو گندم کی ریلیز کی اجازت کیبنٹ کمیٹی دے گی، آٹا مہنگا ہونے سے مہنگائی کے مارے شہریوں کی چیخیں نکل گئیں، 15اگست سے نو ستمبر تک اٹے کی قیمتوں میں نو بار اضافہ ہوا۔ فی من گندم کی سرکاری قیمت 18سو 75روپے ہے اوپن مارکیٹ میں 22سو 40 روپے ہے۔24روز میں شہریوں کی جیبوں پر اربوں روپے کا مالی بوجھ پڑا۔ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق 40لاکھ میٹرک ٹن گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ سرکاری گندم کی ریلیز بارے سمری بھجوا دی گئی ہے۔ فیصلہ کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ہو گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button