سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 بمبار ڈرون طیارے تباہ کردیئے گئے

ریاض ( نیوز ڈیسک ) سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا ایک اور حملہ ناکام بناتے ہوئے 3 بمبار ڈرون طیارے تباہ کردیے گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حوثی ملیشیاء کی طرف سے سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط پر کیے گئے ڈرون حملے پسپا کرتے ہوئے تینوں بمبار ڈرون طیاروں کو تباہ کردیا گیا ، اس حوالے سے جمعرات کے روز سعودی عرب کے محکمہ دفاع نے حوثی ملیشیاء کے خمیس پر حملے کے دوران ایک ڈرون طیارے کو تباہ کرنے کی تصدیق کی جب کہ عرب اتحادی فوج کی جانب سے 2 بمبار ڈرون طیاروں کو تباہ کیا گیا ، یہ تمام ڈرون طیارے خمیس مشیط پرحملے کے لیے بھیجے گئے تھے۔

اس ضمن میں سعودی عرب کے محکمہ دفاع اور عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیاء کی طرف سےایک سوچھےسمجھے منصوبے کے تحت شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، حوثی ملیشیا کی طرف سے شہری آبادی پر کیے جانے والے حملوں کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں ، عرب اتحادی فوج انتہائی احتیاط کے ساتھ شہریوں کے کم سے کم جانی نقصان کو یقینی بنانے کی کوشش کے تحت حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب گزشتہ کئی سالوں سے حوثی ملیشیا کے تخریبی حملوں مسلسل زد میں ہے ، ان ڈرون اور میزائل حملوں اور دیگر جھڑپوں میں متعدد سعودی فوجی اور عام شہری بھی اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں ، رواں سال کے دوران ان تخریبی حملوں میں تیزی آ گئی ہے ، رواں برس 23 اگست کو یمن میں قیام امن کے لیے قائم فوجی اتحاد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایک بار پھر سعودی عرب کو دہشت گرد حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ، تب بھی سعودیہ کی جانب تباہی پھیلانے کے لیے ایک بارود بردار ڈرون بھیجا گیا تھا، جسے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کر دیا گیا ۔ترجمان کے مطابق سعودی سرحدی علاقے خمیس مشیط کی جانب بھی ایک بارود بردار ڈرون بھیجا گیا تھا جسے راستے میں ہی روک کر تباہ کر دیا گیا، جس کی وجہ سے سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا جب کہ اس سے محض تین روز قبل بھی خمیس مشیط کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button