شعیب اختر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے اپنا منتخب کردہ سکواڈ سامنے لے آئے

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں سے مطمئن نہیں ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ مستقبل قریب میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ پی ٹی وی سپورٹس پر بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے موجودہ چیف سلیکٹر محمد وسیم پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم تبدیل کی جائے گی، محمد وسیم چیف سلیکٹر نہیں ، وہ صرف ایک کٹھ پتلی ہیں۔انہوں نے میگا ایونٹ کے لیے منتخب کردہ ٹیم بھی شیئر کی۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی سکواڈ میں بابراعظم ، محمد حفیظ ، محمد رضوان ، شعیب ملک ، عماد وسیم ، شاداب خان ، شاہین آفریدی ، حسن علی ، شاہنواز دہانی ، فہیم اشرف ، محمد عامر ، فخر زمان اور حسین طلعت شامل ہونا چاہیے۔

پاکستان کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ گزشتہ دو دنوں سے بحث کا موضوع بنا ہوا ہے اور شائقین اور سابق کرکٹرز نے نامزد کھلاڑیوں پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔اعلان کردہ ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ میں بابراعظم (کپتان) ، شاداب خان ، آصف علی ، اعظم خان ، حارث رؤف ، حسن علی ، عماد وسیم ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، محمد وسیم ، شاہین آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں جب کہ ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان ، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ سکواڈ میں 10 اکتوبر تک تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔ پاکستان اپنی مہم کا آغاز 24 اکتوبر کو دبئی میں اپنے حریف بھارت کے خلاف سپر 12 مرحلے کے میچ سے کرے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button