سندھ میں ایک اور ٹرین خوفناک حادثے کا شکار، بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)روہڑی کےقریب زکریاایکسپریس کی 2 بوگیاں ٹریک سے اُتر گئیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق رفتار کم ہونے کے باعث بوگیاں اُلٹنے سے محفوظ رہیں تاہم ریل میں بیٹھے مسافرخوفزدہ ہو گئے۔ریلوے ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثےکے باعث ریلوے اپ ٹریک بند کردیا گیا تھاجسے 4 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا۔ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد ٹرینوں کو منزل کی جانب روانہ کردیاگیا۔چند روز قبل روہڑی کے قریب کراچی سے یوسف والا جانے والی مال گاڑی کو حادثہ، مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھی ،

اپ ریلوے ٹریک بلاک ہوگیا ، کراچی سے پنجاب آنے اور جانے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا ، امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، حادثے کے باعث ٹریک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، ریلوے زرائع کے مطابق روہڑی کے قریب منڈو ڈیرو ریلوے اسٹیشن کے مقام پر کراچی سے ساہیوال کے شہر یوسف والا جانے والی کوئلے سے بھری مال گاڑی کی پانچ ویگنیں اچانک پٹری سے اتر گئیں ، جس کے نتیجے میں اپ ریلوے لائن بلاک ہوگئی اور پٹری کا پانچ فٹ سے زائد حصہ متاثر ہوا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button