پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک دن ، 83افراد جان کی بازی ہار گئے ، تشویشناک صورتحال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 83 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 413ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 902 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 90 ہزار 136 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 60 ہزار 537 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.44 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 164، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 980، پنجاب میں 4 لاکھ6 ہزار 960، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 550، بلوچستان میں 32 ہزار 456، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 942 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 84ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 118 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار30 ،خیبرپختونخوا 5 ہزار 155، اسلام آباد 877، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 712 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button