سوشل میڈیا پر پاکستان کے معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف کے انتقال کی خبریں، بیٹے کا موقف سامنے آگیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں جس پر ان کے صاحبزادے کا رد عمل آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق جواد عمر نے والد کے انتقال کی خبروں کی تردید کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ اداکار عمر شریف کے انتقال کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کا کہنا تھا کہ عمر شریف تشویشناک حالت میں کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔بیٹی کی وفات کے بعد وہ شدید ڈپریشن میں ہیں۔ ان کے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ یاد رہے کہ عمر شریف کی صاحبزادی حرا شریف ڈاکٹر

فواد ممتاز کی جانب سے کی گئی گردے کی غیر قانونی پیوندکاری کے باعث وفات پاگئی تھیں۔ عمر شریف کی بیٹی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری کرنیوالے ریکٹ کا شکار ہوئی تھیں۔گذشتہ برس فروری میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (ایچ او ٹی اے) نے بحریہ ٹاؤن میں ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر فواد ممتاز کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ایف آئی اے اور ایچ او ٹی اے کی مشترکہ ٹیم نے یہ کارروائی عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کی شکایت پر کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی بہن حرا شریف ڈاکٹر فواد ممتاز کی جانب سے کی گئی گردے کی غیر قانونی پیوندکاری کے باعث وفات پاگئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر فواد نے گردے کی پیوندکاری کے لیے 34 لاکھ روپے لیے تھے اور انہیں آزاد کشمیر کے کسی نامعلوم مقام پر لے گئے تھے جہاں آپریشن کے ایک ہفتے بعد انہیں سنگین طبی پیچیدگیاں لاحق ہوگئیں تھیں۔جواد عمر نے الزام لگایا کہ ان کی بہن کو رائیونڈ روڈ کے ایک نجی ہسپتال میں تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا جہاں سنگین طبی پیچیدگیوں کے باعث پیر کی رات ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے عمر شریف کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا تھا۔ وائرل ہونے والی تصویر میں عمر شریف کو ویل چیئر پر بیٹھے دیکھا گیا۔ انہوں نے داڑھی بڑھائی ہوئی تھی،ان کی آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے موجود اور سر پر ٹوپی پہن رکھی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button