کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، قیمتی جانی نقصان ہوگیا

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)مستونگ روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں4 اہلکار شہید اور 20 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ سونا خان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور20 زخمی ہو گئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق حملہ خودکش تھا جس میں موٹر سائیکل سوار خودکش بمبار نے فورسز کی گاڑی سے خود کو ٹکرادیا، بی ڈی ایس ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ مستونگ روڈ پر خود کش بم دھماکے میں 4 سے 5 کلو دھماکے خیز مواد استعمال کیا گیا

جب کہ خودکش بمبار نے مکمل ریکی کرنے کے بعد خود کو فورسز کی گاڑی سے ٹکرایا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔دوسری جانب وزیرداخلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سربراہ جماعت اسلامی سراج الحق نے کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button