کورونا کا شکار ملٹری اسپتال میں زیرعلاج ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت بگڑ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کوروناوائرس کا شکار ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت بگڑ گئی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 26 اگست کو کے آر ایل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھاجبکہ 28 اگست کو ملٹری ہسپتال کے کووڈ وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔دوسری جانب پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 101 افراد انتقال کر گئے اور 3559 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 53 ہزار 637ٹیسٹ کیے گئے جن

میں سے 3559 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 101 افراد انتقال کر گئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.63 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 889 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 63 ہزار 688 تک جاپہنچے ہیں۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4140 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 898 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 93901 ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button