بھارت میں ایک بار پھر جوہری مواد چوری ، پاکستان نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد کی چوری کے نئے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ میڈیا کے مطابق بھارت میں دو لوگوں کو تابکاری مواد کیلیفورنیم رکھنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیلیفورنیم سخت تابکاری اثرات رکھنے والا زہریلا مواد ہے، کیلیفورنیم کی بھارت میں چوری کے واقعات سخت تشویش کا باعث ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں پہلے بھی تابکاری مواد کچھ افراد کے قبضے سے برآمد ہوا، یہ بھارت میں تابکاری مواد کی چوری کا چار ماہ میں تیسرا واقعہ ہے۔زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت میں ملزمان

سے مئی اور جون میں سات اور چھ کلو یورینیم پکڑا گیا تھا۔ترجمان دفتر نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر بھارت میں تابکاری مواد کی چوری کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے اربوں روپے مالیت کا تابکاری مواد برآمد ہوا ، جو انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے خریدنے کا انکشاف کیا ، ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے 4 تابکاری مواد کے ٹکڑوں میں سے ایک پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ کیلیفورنیم ہے جو کہ انتہائی قیمتی بھی مانا جاتا ہے کیوں کہ کیلیفورنیم کے ایک گرام کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریباً 170 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button