پانچ تو کیا پانچ سو تبدیلیاں بھی کرنا پڑیں کریں گے، آئی جی پنجاب کی تبدیلی پر ڈاکٹر شہباز گل کا ردعمل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ سٹیٹس کو ہرگز قبول نہیں، جو افسرکارکردگی کے زاویوں سے کام نہیں کرتا پانچ تو کیا پانچ سو تبدیلیاںبھی کرنا پڑیں تو کریں گے،گزشتہ حکومتوں میں افسران حکمرانوںکے ذاتی کام کرتے تھے اس لئے مدت پوری کرتے ۔آئی جی پنجاب کے معاملے پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت
میں جو کام نہیں کرتا اسے تبدیل کر دیا جاتا ہے ۔حکومت نہیں اسٹیٹس کو کنفیوژن کا شکارہے ، صرف پانچ نہیں پانچ سو تبدیلیاںبھی کرنا پڑیں تو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ تھانہ کلچر کو تبدیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہورعمر شیخ نے آئی جی پنجاب کی کوئی شکایات نہیں لگائی اور نہ ہی انہیں کسی کی شکایات پر تبدیل کیا گیا ہے ۔